بھکر: مہر ایکسپریس پٹڑی پر پھنسی ٹرالی سے جا ٹکرائی،4 افراد زخمی

بھکر: (جھنگ تیز) شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس 128 ڈاؤن ریلوے لائن پر پھنسی گنے کو لوڈ کرنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔
ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، تاہم ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے ہیں جبکہ پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے کندیاں ، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔
حکام کے مطابق دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے جبکہ ملتان سے ریلیف ٹرین بھی منگوائی گئی ہے جس کے بعد ٹریک کی بحال کا کام شروع کردیا گیا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں