جھنگ (جھنگ تیز)ایگزیکٹو باڈی پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ اجلاس صدر پریس کلب لیاقت علی انجم اور صدر یونین آف جرنلسٹس مصعب فاروق کی صدارت میں پریس کلب جھنگ میں ہوا.جس میں عہدے داران نے شرکت کی. اجلاس میں پولیس کی طرف سے مسلسل رابطے کیے جانے پر بائیکاٹ کے سلسلے میں مذاکرات کی منظوری دی گئی. جس پر ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھٹی اور پی آر او حبیب اللہ نے پریس کلب آکر مذاکرات کئے. جس میں صحافیوں کے پولیس کے ساتھ معاملات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی. مذاکرات میں صحافیوں کے خلاف لکھے گئے خطوط ، انکی چوریوں اور پولیس کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا. جس پر پولیس کے نمائندوں نے تمام مطالبات کو منظور کرتے ہوئے ان کے اعلان کے لئے ڈی پی او جھنگ کو پریس کلب جھنگ بلایااور ڈی پی او لیاقت علی ملک نے صحافیوں کے تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مستقل طور پر پولیس اور پریس کے نما ئندوں پر مشتمل کمیٹی بنا نے کا اعلا ن کیا ۔ ڈی پی او نے اس موقع پر ایگزیکٹو باڈیز کے نما ئندگان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ ہر مہینے صحافیوں کے ساتھ پریس کلب میں آکر ملاقات کیا کریں گے اور صحافیوں کو معاشرے کی بہتری میں ساتھ لے کر چلیں گے.
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
قومی
جھنگ.ڈی پی او کی پریس کلب آمد مطالبات کی یقین دہانی صحافیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں