چنیوٹ.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے سا ل2017 کی رپورٹ جاری کر دی۔رواں سال2017 میں ریسکیو1122کو 236533 کالز موصول ہوئیں۔جس میں سے 12132 کالیں ایمرجنسی کی 24341انفارمیشن کی تھیں۔

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے سا ل2017 کی رپورٹ جاری کر دی۔رواں سال2017 میں ریسکیو1122کو 236533 کالز موصول ہوئیں۔جس میں سے 12132 کالیں ایمرجنسی کی 24341انفارمیشن کی تھیں۔ ریسکیو 1122 نے 5590روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،273 فائر کیس، 498 وائلینس کیس، 29 ڈروننگ(ڈوبنے)کے کیس،4489 میڈیکل کیس، 23 عمارت گرنے اور 1229 دوسرے متفرق کیسزپرریسپانس کیا ریسکیو 1122نے 15658 مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں 4506 کو ابتدائی طبی امداد،10793 کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا گیااور 359 افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔7.3منٹ ریسپانس ٹائم  اوسط رہا۔
روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:
سال 2017 میں ضلع میں کل 5590 ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں 8101افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد 5946اور عورتوں کی تعداد2155 تھی۔ایکسیڈنٹس میں 95 افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔ 3815 ایکسیڈنٹ تیز رفتاری,  1154 بے احتیاطی اور 70 ٹائرپھٹنے کی وجوہات کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں 5359 موٹر سائیکلیں، 461 کاریں،1081 رکشے،بسیں 58، وین 101 اور 1148 دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان  نے سال2017 کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال2017 میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے ضلع چنیوٹ نے 3000 ریکسیو محافظ رجسٹرڈ کرنے کا ہدف پورا کیا اور ان میں سے رواں سال 2017 میں تقریبا 1780 ریسکیو محافظوں کو ایمرجنسی حالات سے نپٹنے کے لیے مکمل ٹریننگ کورس کروایا۔
اس کے علاوہ نیشنل ریسکیو چیلنج 2017 میں ریسکیو چنیوٹ کے اہلکاروں نے اعلی کارکردگی دیکھاتے ہوئے فیصل آباد ڈویژن کو قومی سطح پر پہلی پوزیشن دلوائی، چنیوٹ کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے فرسٹ پروینشل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ایکسرسائز 2017 میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ممکنہ سیلاب کی آمد سے پہلے پیشگی فلڈ پلان 2017 ترتیب دیا گیا اور ضلعی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ فلڈ ریلیف  کی تیاریوں کے سلسہ میں تیراکی، بوٹ ہینڈلنگ اور پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے فرضی مشقیں کروائی گئیں۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں