جامعہ خدیجتہ الکبری کرم ایجنسی میں تقریب کا انعقاد.ضرورت مندوں کے ساتھ مالی تعاون ہمارا دینی واخلاقی فریضہ ہے۔مفتی کریم


کرم ایجنسی(ابوافنان اورکزئی سے) جامعہ خدیجتہ الکبری کرم ایجنسی بدامہ سنٹرل کرم ایجنسی میں آج تقریب و تقسیم گرم ملبوسات کا انعقاد ہوا مدرسہ سمیت علاقہ بھر کے ستر سے زائد یتیم و مسکین بچوں اور بچیوں میں گرم ملبوسات تقسیم کی گئیں مدرسہ کے مدیر مفتی کریم اختر اورکزئی نے اس موقع پر تمام اقوام اہلسنت کے یتیموں اور مسکینوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ایک عظیم الشان یتیم خانے"د امن کور" بنانے کا اعلان کیا اس موقع پر ایجنسی بھر کے ممتاز علماء ملی مشران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور یتیموں و مسکینوں کے لیے مفتی کریم اختر اورکزئی کی کاوشوں کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے مدیر اور ممتاز عالم دین مفتی کریم اختر اورکزئی نے کہا کہ اسلام نے یتیم بچوں اور بچیوں کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کیلئے جو ہدایات دی ہیں وہ دنیا کے کسی اور مذہب میں نظر نہیں آتیں ان کا مقصد یتیم بچوں اور بچیوں کو زندگی کے دوڑ میں برابر کا شریک کرنا ہے تا کہ وہ معاشرے میں مفید کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج ہم نے  اسلام کی ان روشن تعلیمات کو بالکل نظر انداز کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی رضائے الہی  خدمت خلق،فروغ تعلیم،اور قیام امن کیلئے وقف ہے اور میان تادم آخر اپنے سلوگن پر عمل پیرا رہوں گا اس موقع پر انہوں نے وادی کرم ایجنسی کے یتیم بچوں اور بچیوں کیلئے"د امن کور" کے نام سے ایک عظیم الشان یتیم خانے کے قیام کا اعلان کردیا جس پر تقریب میں شریک اہل علاقہ بالخصوص ملکان و مشران نے مفتی صاحب کو مکمل تائید و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں