چین نے بیت المقد س بارے دھما کے دار اعلان کر دیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک )چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کاموجب ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطی میں قیامِ امن ناممکن ہے، امریکی دھمکیوں کے باوجود جنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کے مترادف ہے۔چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں صدر ِ فلسطین محمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات میں کہاکہمسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے ، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن ہے ،امریکی دھمکیوں کے باوجودجنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کے مترادف ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی جمہوریہ چین 1967 میں وضع کردہ سرحدوں کی بنیاد پر دارالحکومت مشرقی القدس کی حامل مملکت فلسطین کے حق میں ہے ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں