اسلام آباد (نیو زڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کو شہباز شریف سے مشاورت سے مشروط کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سمری منظور کر نے سے روک دیا ہے ،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کےحوالے سے سمری بھی حکومت کو ارسال کر دی، حکومت کو اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں چار روپے چھے پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تیرہ روپے اٹھاون پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے ، اوگرا کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے انچاس پیسے فی لیٹر اضافہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے تیراسی پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کرنے سے روک دیا ہے ، سابق وزیراعظم کا خیال ہے کہ الیکشن قریب ہیں اور ایسے موقع پر پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے نقصان ہو سکتا ہے ، قیمتوں میں اضافے سے قبل شہباز شریف سے مشاورت ضروری ہے ۔
Home
اسلام آباد
تازہ ترین
قومی
سعودی عرب جانے سے قبل نواز شریف کا خاقان عباسی کوایسا شاندار حکم ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، جان کر آپ بھی داد دینگے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں