چنیوٹ ( بیورورپورٹ)محکمہ لائیو سٹا ک کے زیر اہتمام تحصیل لالیاں اور تحصیل چنیوٹ کی 226بیوہ خواتین میں مفت جانور تقسیم کئے گئےمفت جانور تقسیم کرنے کی تقریب ہاکی سٹیڈیم میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام محمد گل ،ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوج ،ایم پی اے مولانا الیاس احمد چنیوٹی ،وائس چئیرمین سید ذوالفقار حیدر شاہ ،تھے اس موقع پر تحصیل لالیاں اور چنیوٹ کی 226بیواہ خواتین میں بھینس اور گائے بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کی گئیں ڈاکٹر غلام محمد گل کا کہنا تھا کہ یہ جانور ان خواتین کو مفت فراہم کئے جا رہے ہیں جو بیوہ ہیں اور ان کا بیٹا یا بیٹی اسی یونین کونسل کے کسی سرکاری سکول میں زیر تعلیم ہے اور وہ بیوہ خاتون ایک ایکڑ سے کم رقبے کی مالک ہو جن خواتین کو یہ جانور فراہم کئے گے ہیں وہ تین سال تک ان کو بیج نہیں سکیں گی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹا ک چنیوٹ ڈاکٹر جہانگیر کا کہنا تھا کہ تمام جانور وں کی انشورنس ہوئی ہے اگلے تین سال کے اند اگر خوانخواستہ جانور چوری یا مر جاتا ہے تو محکمہ لائیو سٹاک ان کو دوبارہ مفت جانور فراہم کئے گا تین سال تک ان جانورں کی تمام ویکسینیشن فری ہو گی ویٹرنری ڈاکٹر ہر ماہ گھر جا کر ان جانوروں کو چیک کرئے گا.
Home
تازہ ترین
چنیوٹ
قومی
چنیوٹ.محکمہ لائیو سٹا ک کے زیر اہتمام تحصیل لالیاں اور تحصیل چنیوٹ کی 226بیوہ خواتین میں مفت جانور تقسیم کئے گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں