بھارت نے دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کے حوالے سے پاکستان کو باضابطہ جواب دے دیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ 25دسمبر کو کمرشل فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ملاقات کے وقت موجود ہوں گے۔ دونوں 25 دسمبر کو ہی بھارت واپس چلی جائیں گی۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ بھارت نے بتایا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی 25 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی اور اسی دن بھارت واپس چلی جائیں گی۔ اسلام آباد میں متعین بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ان کےہمراہ ہوں گے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں