پشاور(فدا محمد ناساپہ سے)مدینہ شوگر مل سے گنے کی رقم لیکر آنےوالے 2 اشخاص راستے میں لٹ گئے۔5 لاکھ 75 ہزار روپے سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق 1 شخص کو جیون شاہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے 2 لاکھ 75 ہزار روپے سے محروم کر دیا ۔یہ شخص مدینہ شوگر مل سے رقم لیکر چنیوٹ آرہا تھا ۔15 پر کال کی تو ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او صدر موقع واردات پر پہنچ گئے اور لٹنے والے شخص نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اسی طرح کا دوسرا واقعہ بھی دربار جیون شاہ کے قریب پیش آیا جس میں کسان مدینہ شوگر مل سے مبلغ 3 لاکھ روپے لیکر واپس آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسکی گاڑی کے ٹائروں پر فائنگ کر کے گاڑی رکوائی اور 3 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ۔پولیس کاروائی میں مصروف عمل ہے۔اسی طرح کی مزید وارداتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے تمام سڑکوں جن پر شوگر ملز واقع ہیں پولیس کا گشت بڑھا دیا ہے تاکہ اسطرح کا مزید کوئی واقعہ پیش نہ آ سکے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں