وہاڑی (حافظ عبدالمالک) السعودیہ طبی فاؤنڈیشن کے نامور حکیم کو دو نامعلوم افراد مبینہ طورپر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ، مو ٹر سائیکل پرفرار ہو تے ہوئے ایک شخص کو اہل علاقہ نے قابو کرلیااور پو لیس تھانہ سٹی کے حوالے کردیا ، صحافیوں کے رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر وٹو نے مبینہ ملز م کی گرفتاری کی تردید کردی ، واقعات کے مطابق سرہند کالونی میں واقع السعودیہ طبی فاؤنڈیشن پر موٹر سائیکل پر دو افراد آئے اور حکیم محمد یوسف سے دوائی لی اور پا نچ سو روپیہ دیا جس پر حکیم یو سف دوکان کی عقب میں کیبن کے اندرگئے تو پیچھے سے مبینہ طورپر فائرنگ کردی جس سے حکیم مضروب ہوگیا دونوں موٹرسائیکل پر فرار ہونے لگے تو مقامی لو گو ں نے ایک شخص کو قابو کرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کا میا ب ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جب صحافی تھانہ سٹی کوریج کے لیے گئے تو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر وٹو نے مبینہ ملزم کی گرفتار کی تردیدکردی اور معلومات دینے سے انکار کردیا ، جب عینی شاہدین نے بتایا کہ ہم نے خود ملزم قابو کرکے پسٹل سمیت پولیس کے حوالے کیا ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا نام عبداللہ ولد صادق سکنہ شیخوپورہ معلوم ہوا ہے#
Home
تازہ ترین
قومی
وہاڑی
وہاڑی. السعودیہ طبی فاؤنڈیشن کے نامور حکیم کو دو نامعلوم افراد مبینہ طورپر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں