علم و ادب اور تعلیم کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے ارمان افضل

احمد پور سیال (تحصیل رپورٹر )علم و ادب اور تعلیم کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے ارمان افضل
تفصیلات کے مطابق پاک برٹش آرٹس ضلع جھنگ کے زیراہتمام گزشتہ مقامی ہوٹل احمدپورسیال میں ''علم و ادب اور تعلیم کا فروغ'' کے عنوان سے تقریب انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ڈاکٹرمحمداقبال ندیم ملانہ گولڈ میڈلسٹ صدر پی بی اے جھنگ نے کی ۔ تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک اورنعت شریف سے کیا گیا تقر یب کے مہمان خصوصی دانشوروشاعر ارمان افضل مظفرآباد کشمیر تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمداقبال ندیم ملانہ ، سیف اللہ صد یقی انفار میشن سیکرٹر ی تحصیل پریس کلب احمد پور سیال، مہمان خصوصی ارمان افضل نے کہاکہ علم و ادب اور تعلیم کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے اور کہاکہ تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ انسان دوسروں کے مقابلے میں بہتر زندگی گزار نے کے قابل ہوتا ہے۔لہٰذا ضروری ہے کہ تعلیم کے حصول کی جدوجہد کو تیز کیا جائے انہوں نے مزید کہا تعلیم و تربیت اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پر آشوب دور میں ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ آنیوالے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے اس موقع پر محمداجمل قادری،ذوالفقارعلی عاصم،ڈاکٹرمختارحسین کنول، ریاض حسین جعفری،ناصرعلی شاہ ،خضرحیات ملانہ،محمدعبدالباسط ملانہ ، صحافی محمدعرفان ہرپل،محمدجاوید اقبال اور پاک برٹش آرٹس ضلع جھنگ کے اراکین نے شرکت کیا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں