جھنگ( جھنگ تیز) ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد نواز خانکی سربراہی میںسرچ آپریشن کے دوران پولیس کا خواجہ سراءوں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں سے یہاں مشکوک افراد پناہ لیتے ہیں خواجہ سراءوں کا کہنا ہے پولیس نے ہم پر بلاجواز تشدد کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے دوران کاروائی سے بچنے کے لئے خواجہ سراءوں سے اپنے کپڑے پھاڑے اور پولیس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور ہم نے ان کے اوپر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا.
خواجہ سراءوں نے ایوب چوک جھنگ صدر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا پولیس کے خلاف نعرے بازی اور ٹائر جلا کر روڑ کو بلاک کردیا گیا ۔حافظ عطاءالرحمن ڈی پی او جھنگ نے خواجہ سراءوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا.
معروف رقاصہ میڈم تلاش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے گھر میں پولیس نے آکر بدتمیزی کی ہے میرے چیلوں کے ساتھ بھی تشدد کیا ہے، ہمارے گھر سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز سمیت ہماری 2 شی میل کو بھی ساتھ لے گئے ہیں، جبکہ برہنہ کرکے تشدد کا الزام بھی لگایا گیا ہے.

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں