شورکوٹ میں صفائی و شجرکاری کا آغاز ۔آگاہی واک بھی کی گئی


شورکوٹ( محمد نوید نمائندہ جھنگ تیز )تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کی یونین کونسل شاہ صادق نہنگ میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہفتہ صفائی اور گرین پاکستان منانے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت چیرمین یونین کونسل فقیر زادہ صدا رضا علی نے کی وائس چیرمین چوہدری عبدالوحید جنرل کونسلر ڈاکٹر سرفراز ۔سیکرٹری یونین کونسل میاں طارق محمود کے علاوہ تمام ممبران اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صفائی سے متعلق آگاہی واک دفتر یونین کونسل سے شروع ہو کر دربار حضرت شاہ صادق نہنگ بخاری ؒ پر ختم ہوئی اس کے بعد چیرمین اور وائس چیرمین نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا آخر میں چیرمین صدا رضا نے تقریب کے شرکاء کو ہفتہ صفائی اور شجرکاری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ضرور دیا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر ۔گلی اور محلے کی صفائی کا خیال رکھے کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہی انسان کی صحت کے لیے بہتر ہے اور صفائی نصف ایمان ھے اور وائس چیرمین نے اپنے تمام ممبران کو تلقین کی کہ ہر کونسلر اپنے اپنے وارڈ میں لوگوں کو صفائی کے متعلق آگاہی مہم چلائے اور صفائی کروائے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں