قوم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو یقینی بنائے، گورنر خیبرپختونخوا


پشاور:(جھنگ تیز نیوز) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ قوم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کویقینی بنائے اور اُن تمام باطل قوتوں کو ناکام بنادے جِن سے یہ آزادی ہضم نہیں ہورہی۔

اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ 1940 میں آج ہی کے دن ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اسی فیصلے کی بدولت 14اگست کو یہ آزاد مملکت وجود میں آئی۔ وقت نے ثابت کردیاہے کہ ہمارے اکابرین نے نہایت درست فیصلہ کیا ہماری آزادی، خودمختاری ، غیرت، شان و شوکت اِسی آزادی کی مرہونِ منت ہے کہ بطور پاکستانی ہم نہ صرف آزاد فضامیں سانس لے رہے ہیں بلکہ تمام مکتبہ ہائے فکرکے لوگ اپنے اپنے مسلک کے مطابق پر امن فضا میں زندگی بسرکررہے ہیں۔...

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں