
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم کمپنیوں خاص کر پی ایس او کو حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے آئل ٹینکرز کا سہارا نہ لیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل آئل ٹینکرز کی بجائے ذریعہ ریلوے کی جائے۔ ریلوے کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کرنے سے ناصرف ریلوے کے منافع ہوگا، بلکہ اس عمل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر آنے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے اخراجات کی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی کل قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔ بذریعہ آئل ٹینکرز پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل سے ناصرف اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ اس باعث آئے روز خوفناک حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئے روز آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا بحران بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ تاہم، چونکہ پاکستان ریلوے ایک سرکاری ادارہ ہے، اس لیے کسی قسم کی ہڑتال کے باعث پیٹرولم مصنوعات کے ترسیلاتی نظام میں کوئی تعطل پیدا نہیں ہوگا۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں