تحریک لیبک پاکستان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران گرفتاراہم رہنما جیل میں انتقال کر گئے

حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لیبک پاکستان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران گرفتار بزرگ عالم دین مولانا مفتی حافظ محمود یوسف سلطانی حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے۔ میـڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران گرفتار بزرگ عالم دین اور تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ افضل قادری کے ماموں مولانا مفتی حافظ محمود یوسف سلطانی حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے ہیں۔ پولیس نے انہیں کریک ڈائون کے دوران گجرات میں

قائم ان کے مدرسے سے گرفتار کیا تھا۔ جیل حکام نے قانونی کارروائی کے بعد مرحوم کی میت گزشتہ شب لواحقین کے حوالے کر دی، ان کی نماز جنازہ آج گجرات میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے نواسہ عثمان قادری کے مطابق بزرگ عالم دین کو مرکز اہلسنت لکھنوال نزد جلالپور جٹاں ضلع گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مرحوم کی عمر 80برس تھی، وہ علیل بھی تھے۔ اسی دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل کی طرف سے علاج کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں