اینٹی نارکوٹکس کی کاروائی،منشیات سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

اسلام آباد(جھنگ تیز نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس ونگ نے وفاقی دارالحکومت میں کارروائی کرکے منشیات سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جینس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کی 26 نمبر چورنگی سے پکڑےایک ٹرک سے50 کلو افیون اور 14 کلو حشیش برآمدکرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ منشیات کے پیکٹس ٹرک کے ٹائروں میں چھپائے گئے تھے۔ منشیات راولپنڈی، اسلام آباد اور فیصل آباد منتقل کی جانی تھی۔
کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں