احمدپورسیال:دریچہ ادب ویلفیئر سوسائٹی پاکستان(رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام "تقریب پذیرائی"

احمد پور سیال(جھنگ تیز نیوز)دریچہ ادب ویلفیئر سوسائٹی پاکستان(رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام سید قمر ہمدانی بانی دریچہ ادب کے زیر نگرانی جھنگ کے ایک مقامی ہوٹل میں معروف شاعرہ ،دانشوراور ادیب ڈاکٹر شہناز مزمل کے اعزاز میں "تقریب پذیرائی"منعقد ہوئی جس کی صدارت مطاہر حسین ترمذی نے کی۔کرنل(ر) اکرم انجم ،عرفان خانی،اظہر عباس عادل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جھنگ اور عارف فرہادتقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔تقریب میں صائمہ جبیں مہک ،مدثر حبیب جامی ،وفا چوہدری اورخیال احمد پوری سمیت ملک کے نامور شعرائے کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے شرکائے محفل سے خوب داد وصول کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج چیف سیکیورٹی سی پیک ملتان کرنل(ر) اکرم انجم،عرفان خانی اور عارف فرہاد نے ڈاکٹر شہناز مزمل کی ادبی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر شہناز مزمل کی تحریر کردہ کتب ادب کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ قارئین ان سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ان کی کتب میں ان کے ادبی ذوق کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔ان کی نظمیں بچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول ہیں۔شاعری کے ساتھ ساتھ ان کے سفر نامے بھی ادبی ذوق رکھنے والوں کے لیے تحفہ ہیں۔انہوں نے اصلاح معاشرہ کے لیے اپنے قلم کا استعمال کیا ہے۔تقریب کے اختتام پر دریچہ ادب ویلفیئر سوسائٹی پاکستان(رجسٹرڈ) کی طرف سے غلام جیلانی ،پروفیسر صفدر علی شاہ، سیف اللہ صدیقی اورڈاکٹر ام البنین کو تعریفی اسناد اور اورادب سرائے انٹرنیشنل کی طرف سے گولڈ میڈلز اور شہناز مزمل ادبی ایوارڈز2018 ء اور نئی تصنیف عشق مزمل سے بھی نوازا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں