اٹھارہ ہزاری:راجباہ ٹوایل روڈوسلطان گندے نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔انتظامیہ نے چپ سادھ لی


اٹھارہ ہزاری(سبطین عباس ساقی سے)تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ روڈوسلطان میں راجباہ ٹوایل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کسی گندے نالے کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔تبدیلی کے اس دور میں جہاں تبدیلی سرکار ایک طرف تو کلین اینڈ گرین پنجاب کا نعرہ لگا رہی ہے تو دوسری طرف اس راجباہ کی یہ حالت انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ گندگی مچھروں کی افزائش اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔جس وجہ سے شہری سخت پریشانی سے دو چار ہیں اور تبدیلی سرکار سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا تبدیلی سرکار کلین اینڈ گرین پروگرام کی لاج رکھتے ہوئے صفائی کا حکم دیتی ہے یا انتظامیہ کی طرح اس ساری صورتحال پر آنکھیں موند لیتی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں