*تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار*


اسلام آباد.(جھنگ تیز نیوز)ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق تربیلا میں کارروائی کے دوران ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپا مار کراسے گرفتار کیا گیا، وقار احمد بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن ہے جب کہ ملزم کے بارے میں معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔...
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں