شادی شدہ خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین۔ شوہر قاتل نکلا ،پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔


ڈیرہ اسماعیل خان(جھنگ تیز نیوز):  شادی شدہ خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین۔ شوہر قاتل نکلا ،پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ کینٹ کی حدود مریالی کی رہائشی 22 سالہ خاتون کو زہر کھانے کے باعث تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ا سکی موت واقع ہوگئی۔
لواحقین کے مطابق خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے رپورٹ درج کرکے دریافت شروع کی تو دوران تفتیش خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
متوفیہ کی والدہ شمیم بی بی زوجہ محمد نواز کھوکھر سکنہ بستی دھپانوالی نے تھانہ میں درخواست دی کہ مقتولہ کا شوہر شوکت علی میری بیٹی سلمیٰ بی بی کوہم سے نہیں ملنے دیتااوراس کو ہروقت مارتاہے جس کی وجہ سے اس کی بیٹی انتہائی رنجیدہ تھی ۔ اس کا خاوند شوکت علی اس کو ہر وقت قتل کی دھمکیاں دیتاتھا۔
ہم دودفعہ اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے گئے تو اس کے خاوند شوکت علی نے ہمیں اس نے نہیں ملنے دیااوراس کو زہر دے کراس نے اس کو قتل کیاہے ۔ مذکورہ دن جب ہم بیٹی کی لاش لینے کے لیے گئے تو شوکت علی نے بڑی مشکل کے بعد لاش ہمارے حوالے کی اورہم نے اس کودفنایا۔میری بیٹی کا قاتل اس کا شوہر شوکت علی ہے۔
پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر اس کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں