اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) بیرون شہر مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ،گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کے سلسلے میں واصو آستانہ اڈہ پر تحصیل انتظامیہ کی کارروائی پانچ گھنٹے تک جاری رہی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ کی سربراہی اندرون شہر کے بعد اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا دائرہ دیگر علاقوں میں بھی پھیلادیا گیا ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں واصو آستانہ اڈہ سے درجنوں کھوکھے اور تھڑے مسمار کر دیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بھاری مقدار میں سامان قبصے میں لیکر پختہ تعمیرات بھی توڑ دیں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں تحصیل انتظامیہ،پولیس اور میونسپل کمیٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اندرون شہر تمام بازاروں میں قائم تجاوزات مسمار کی گئی ہیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اب دوسرے مرحلے میں بیرون شہر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے عرصہ دراز سے قائم تجاوزات کو مرحلہ وار جامع حکمت عملی سے مسمار کرینگے انکا مزید کہنا تھا کہ تاجر اور قبضہ مافیا ازخود تجاوزات مسمار کردیں ورنہ انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی.
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری: واصو آستانہ اڈہ سے درجنوں کھوکھے اور تھڑے مسمار کر دیئے گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں