اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت کے زیر انتظام 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرہ مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے شرکاء کو مہلک مرض کے متعلق آگاہی لیکچرز دیئے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر آفس اٹھارہ ہزاری سے تحصیلدار محمد رمضان بھٹی ،ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد عثمان ظفر اور یونیسیف کے ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ غلام یاسین نے خصوصی شرکت کی آگاہی سیمینار میں میڈم قیصرہ سیال ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین اور سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر افتخار حسین خان نے سیمینار کے شرکاء کو خسرہ جیسی مہلک مرض کے متعلق آگاہی فراہم کی مقررین کا کہنا تھا کہ پندرہ سے 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی خسرہ مہم کے دوران پوری تحصیل میں 49835 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لیے 27 آوٹ ریچ ٹیمیں اور 11 فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس حوالے سے 9 یونین کونسلز کے مانیٹرنگ آفیسرز کو ٹریننگ بھی دے دی گئی ہے آگاہی سیمینار کے اختتام پر ٹی ایچ کیو ایم ایس آفس سے مین گیٹ تک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
محکمہ صحت اٹھارہ ہزاری کا خسرہ مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں