جھنگ:پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ کا ڈی پی او آفس کے باہر مظاہرہ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

جھنگ(جھنگ تیز)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور طلبہ پر تشدد کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ چند روز قبل ان کے ساتھی طالب علموں لیاقت علی، محمد کامران اور واصف علی وغیرہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے کالج سے گھر جا رہے تھے کہ تھانہ صدر کی حدود 25پلیاں سرگودھا روڈ کے قریب عباس، ذوالفقار اور اسد وغیرہ نے گاڑی روک کر ان کے ساتھی طلبہ کو گاڑی سے نیچے اتار کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا تھا۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں