اٹھارہ ہزاری:گورنمنٹ پرائمری سکول سکندرآباد میں بنیادی سہولیات کا فقدان

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ پرائمری سکول سکندرآباد بنیادی سہولیات سے محروم،فرنیچر اور کمروں کی کمی ،چاردیواری سرے سے موجود ہی نہیں ،نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے تعلیمی میدان میں انقلاب کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے سکندرآباد میں 1975 سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول سکندرآباد بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہے سرکاری سکول میں زیر تعلیم 160بچوں کے لیے فرنیچر اور کمروں کی شدید کمی ہے جبکہ سکول کی چاردیواری سرے سے موجود ہی نہیں ہے جس کے باعث سکول سٹاف اور زیرتعلیم طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث سینکڑوں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں مگر محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اور عوامی نمائندے صورتحال سے مکمل بے خبر دکھائی دیتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب ،وزیرتعلیم اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں