سیالکوٹ: خسرہ کے خاتمہ کی مہم 15اکتوبر سے شروع کی جائے گی

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ضلع سیالکوٹ میں خسرہ کے خاتمہ کی مہم 15اکتوبر سے شروع کی جائے گی ، 27اکتوبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 6ماہ سے 7سال کے بچوں کی خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جائے گی اس سلسلہ میں محکمہ صحت سیالکوٹ نے سٹاف کی تربیت سمیت تمام پیشگی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے خسرہ کے خاتمہ کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہی۔ ڈی سی نے بتایا کہ یونیسف اور محکمہ صحت پنجاب کے اشتراک سے جاری یہ مہم بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے معاشرے میں شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈی سی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ اس مہم کوکامیاب بنانے اور کے بھرپور ثمرات حاصل کرنے کیلئے خسرہ ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھنے اور فکسڈ اور آؤٹ ریچ ٹیموں کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کی زیر صدار ت خسر ہ کے خاتمہ کیلئے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ، پیرا میڈکس اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء تقریب کو خسرہ مہم کو کامیاب بنانے اور اس کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں