اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری کا صفائی عملہ چارماہ سے تنخواہوں سے محروم،ہسپتال انتظامیہ کے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے،گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی،ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری کا صفائی عملہ گزشتہ چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں صفائی عملہ کو گذشتہ چار ماہ سے معاوضہ نہیں مل سکا جسکے باعث غریب ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نجی کمپنی کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا جاسکا، چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری کا صفائی عملہ چارماہ سے تنخواہوں سے محروم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں