ابوظہبی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمراکمل کی مشکلات کم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ سپاٹ فکسنگ کے نئے سکینڈل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو تحقیقات کے لئے طلب کر لیا ہے۔
پی سی بی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے وضاحت مانگ لی ہے۔ پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمراکمل ڈومیسٹک کرکٹ کی ذمہ داریاں ختم کرنے کےبعد ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔
احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد ان کی طرف سے ردعمل پر سبحان احمد کا کہنا تھا کہ25 اکتوبر تک انہیں جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے کہ مزید کسی کارروائی کی ضرورت ہے یا نہیں۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں