اٹھارہ ہزاری (ابو تراب ترابی ) اٹھارہ ہزاری میں واصو آستانہ کا مرکزی قبرستان اعلی حکام کی توجہ کا منتظر ،کلین اینڈ گرین پنجاب مہم بھی بہتری نہ لاسکی ،سیوریج کا گندہ پانی جمع ،قبضہ مافیا سرگرم ،نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر خاموشاں میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم دھرے کے دھرے ثابت ہوئے اٹھارہ ہزاری و گردونواح کے علاقوں میں تحصیل انتظامیہ شہرخاموشاں میں کارروائی کرنے میں بے بس دکھائی دینے دیتی ہے اٹھارہ ہزاری سے صرف3کلومیٹر کے فاصلے پر واقع واصو آستانہ کا مرکزی قبرستان انتظامیہ کی نظروں سے تاحال اوجھل ہے واصو آستانہ کے شہر خاموشاں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کچی قبریں مسمار ہونا شروع ہو چکی ہیں جبکہ سرگرم قبضہ مافیا کے خلاف تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی عملی کارروائی نہ کی جاسکی عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری: واصو آستانہ کا مرکزی قبرستان اعلی حکام کی توجہ کا منتظر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں