پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولز کے اساتذہ کے گھروں میں فاقے

اٹھارہ ہزاری ( سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولز کے اساتذہ پانچ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ، پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کے گھروں میں فاقے ، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے فنڈز ریلیز نہیں کیے ، سکول مالکان کا موقف ، تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی معانت سے پنجاب بھر کے 7400سے زائد سکول لاکھوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں جن میں ہزاروں اساتذہ کام کرتے ہیں ان اساتذہ کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں چار ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے ٹیچرز شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کرام کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولز پہلے ہی بہت کم تنخواہیں دیتے ہیں اب وہ بھی پانچ ماہ سے نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے دوسری جانب سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے فنڈز جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے سٹاف کو تنخواہیں نہیں دی جاسکیں ، جیسے ہی پیف (PEF)نے فنڈز جاری کیے فوری طور پر سٹاف کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں