اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر رپورٹر )قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،6400کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ،واگزار اراضی میں چیئرمین ضلع کونسل کے زیراستعال 2470کنال اراضی بھی شامل ،اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں جاری آپریشن میں تحصیل انتظامیہ ،پولیس،اینٹی کرپشن اور آبپاشی کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر اٹھارہ ہزاری میں گزشتہ روز بھی قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد چانڈیہ کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران بنڈہ رشیدپور و موضع ملکانہ میں 49کروڑ مالیت کی مجموعی 6400 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی جس میں چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر سیال سے واگزار کروائی گئی 2470کنال اراضی بھی شامل ہے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصمہ صابر،محکمہ آبپاشی کے افسران اور تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے کسی کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں