پاکستان معاشی صورتحال 2 سال تک نازک رہے ، عالمی بینک

اسلام آباد: پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہے، معاشی صورتحال 2 سال تک نازک رہے گی، عالمی بینک نے خبردارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جس کے راستے محدود، لیکن اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ خراب معیشت کی وجہ کمزور معاشی ترقی اور غربت میں اضافہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کو لوگوں کو غربت سے نکالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں دشواری ہو گی۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہو گا۔ سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار سے بہتر ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
پاکستان کو ترقی کے لیے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں