شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی


شاہد آفریدی نے صادق محمد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انھوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ اوپنر کی عزت اپنی جگہ لیکن انھیں بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کیلیے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانا درست فیصلہ نہیں، اس وقت انہیں اس عہدے کی نہیں بلکہ دعاؤں کی ضرورت ہے،

اس بیان پر صادق محمد نے بھی آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ سابق کپتان نے ذاتی عناد کی وجہ سے میرے خلاف بیان دیا، ماضی میں دورئہ انگلینڈ سے قبل خراب انداز میں بیٹنگ پر میں نے انھیں ڈانٹا اور تکنیک بہتر کرنے کاکہا تھا،آل رائونڈر نے یہ بات دل میں رکھ لی اور اب موقع ملنے پر میرے خلاف بیان دے کر اپنی بھڑاس نکال لی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں