وہاڑی(حافظ عبدالمالک،نمائندہ جھنگ تیز)ماڈل تھانہ دانیوال کی بوگس کاروائی مبینہ طور پر مال خانے سے لاوارث موٹرسائیکلیں نکال کر ایس ایچ او دانیوال نے پریس کانفرنس کرڈالی،حوالات میں بند ملزمان میڈ یاکے سامنے اپنی بے گناہی کی دہائی دیتے رہے ، تفصیل کے مطابق ماڈل تھانہ دانیوال کے ایس ایچ او ناصر تبسم نے تھانہ دانیوال کی حدود میں ہونے والی نئی موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں پرپردہ ڈالنے کے لیے مبینہ طورپر مال خانے سے ناکارہ اور زنگ آلودہ موٹرسائیکلیں نکال کر اپنی کارکردگی کاجھوٹا مظاہرہ کرنے کیلئے پریس کانفر نس کرڈالی جس میں گرفتار چار ملزمان سے آٹھ لاکھ روپے سے زائدرقم، 9موٹرسائیکلیں ، موبائل فون ، گھریلو سامان ، تین پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ حوالات میں بند ملزمان اپنی بے گناہی کی دہائی دیتے رہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ دانیوال کی حدود میں چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے مالکان کو میڈ یا کے سامنے نہیں لا یا گیا ہے اور نہ ہی چور ی کی گئی موٹر سائیکلوں کے مالکان کو موٹر سائیکل واپس دیں گئیں پولیس کے لیے تویہ بھی لمحہ فکریہ ہے کہ چندروزقبل دانیوال تھانہ کی چاردیواری کے اندر سے امانت نامی شخص کی اورتھانہ صدرکی چاردیواری کے اندرسے24ڈبلیوبی کے رہائشی شخص کی موٹر سائیکل چوری ہوچکی ہیں ، ایم این اے ہاؤس جی بلاک کے باہر سے تین موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ،رضوان احمدمقامی شہری کا موٹرسائیکل شرقی کالونی سے چوری ہوئی گئی ، نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اجمل سیال کی دورانِ کوریج موٹرسائیکل چوری ہوئی ہے اسکے علاوہ ملک ظہور لنگڑیال کا موٹرسائیکل لینڈ ریکارڈ کے باہر سے کچھ عرصہ قبل چوری ہوا رانا پرویز کا 125موٹر سائیکل ٹی سی ایس آفس کے باہر سے چوری ہوا اسکے علا وہ تھانہ دانیوال کی حدود میں درجنوں موٹرسائیکل چوری ہو چکیں ہیں جو ابھی تک پو لیس برآمد کرنے میں نا کام ہو چکی ہے شہریوں شہبازاحمد ، فیاض احمد، منیر احمد ، ملک منیر ، بشیر احمد نے چیف جسٹس آف پا کستان ثاقب نثار وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان ، ڈی پی او سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پو لیس کی طرف سے ایسی بو گس کارروائیاں بند کی جا ئیں اور شہر میں بڑھاتی ہوئی وارداتوں پر قابو پا یا جا ئے#
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں