ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو کا سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو کا تحصیل پسرور کے سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ ، یونین کونسل تحت پور ، ڈوڈا اور کلاسوالہ میں سیلابی ریلہ سے ضلع کونسل کے انفراسٹریکچرکو پہنچنے والے نقصان اور مقامی آبادی کو آمدروفت کے مسائل کا جائزہ لیا۔ پسرور کے موضع پہاڑنگ میں سیلابی پانی سے بہہ جانے والی پلیوں کی فوری از سر نو تعمیر کیلئے ضلع کونسل سیالکوٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نئی پلیاں مضبوط اور پائیدار تعمیر کی جائیں جو پانی کے بہاؤ کے ساتھ نہ بہہ جائیں جس سے ناصرف قیمتی وسائل کا زیاں ہوتا ہے بلکہ عوام کو بھی سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈی سی نے موقع پر موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر باپسرور محمد خالد کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی ضلع کونسل کے انجینئرنگ ونگ کو تلقین کی کہ وہ محکمہ ایری گیشن سے مشاورت کے بعد فوری بہہ جانے پلیوں کی تعمیر شروع کریں اور پانی کے اتر جانے کے سڑک کو آمدروفت کے قابل بنایا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور، دیہی مرکز صحت کلاسوالہ اوربنیادی مراکز صحت چھاؤنی سلہریاں کا اچانک دورہ کیا اور عملہ کی حاضری چیک کی اور علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے کہاکہ ڈیوٹی کے اوقات کار میں غیر حاضر سٹاف کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد بھی ہمراہ تھے۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں عالمی امن کے فروغ کے لیے پیس سوسائٹی کے زیر نگرانی امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈین آف نیچرل سائنسز ڈاکٹر حارث رشید، ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر مسز نائلہ ارشد ، صدر شعبہ بزنس ایڈ منسٹریشن ڈاکٹر خلیل،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیر ڈاکٹر شگفتہ، QEC مسٹر اعجاز،ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر الیاس ،صدر شعبہ فزکس مسز زاہدہ ، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر افضال، صدر شعبہ سوشیالوجی مسز عائشہ عثمان صدر شعبہ فائن آرٹس مسز اثنا حبیب ،ڈاکٹر طارق شعبہ فزکس ،مس فریال شعبہ انگریزی اور یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات اساتذہ اور طالبات نے بھرپو نے شرکت کی۔ شرکاء4 ریلی نے ہاتھوں میں کشمیر ،فلسطین اور شام کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پوسٹر اور بینز اٹھا رکھے تھے۔ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے فروغ اور انسانیت سوز مظالم کے خاتمہ اور اقوام عام کو نبی آخر الزامان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لیکر تمام مخلوقِ خدا کیلئے امن و امان ، مساوات اور عدل و انصاف کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔ریلی اور خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر خلیل نے دنیا بھر میں اور بالخصوص عالم اسلام میں امن و سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی۔ 

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اعجاز جاوید نے بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دی جانیوالی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور اسکی بھگوڑی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور یاد رکھے کہ پاکستان مسلم دنیا کی اسلامی ایٹمی طاقت بن چکی ہے جو منٹوں میں بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتاہے لیکن امن مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھنے والے جان لیں کہ پوری قوم دفاع وطن کیلئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی طرف میل نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور قوم دفاع وطن کے مقدس فریضہ کی بجاآوری کیلئے ایمان کی ناقابل تسخیر قوت کے ساتھ اپنی مایہ ناز فوج کے ساتھ ہے اگر بھارت جنگ کی آگ میں کودا تودنیا کے نقشہ سے نیست و نابود ہوجائیگا ۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) خودساختہ جمہوریت کے علمبرردار ایوان صنعت وتجارت کے برسراقتدار گروپ نے الیکشن کمیشن میں اپوزیشن گروپ کی نمائندگی نہیں رکھی اور نہ ہی ایوان صنعت وتجارت میں دفتر دیا گیا ہے اسلئے ہر سال برسراقتدار گروپ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہی جیت جاتا ہے جبکہ انتخابات صرف رسمی اور نمائشی ہو تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈیموکریکٹ فاونڈر گروپ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے رہنماؤں سہیل خاور میر، ذوالفقار احسن بھٹی، خواجہ ضیا،محمد علی، چوہدری محمد علی اور شیخ شاہ نے سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کے ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت چند افراد کے نرغے میں ہیں اور وہ کسی کا عمل دخل برداشت نہیں کرتے بلکہ یہ چند لوگ ہی ہزاروں ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کا فیصلہ دیگر ممبران کی مشاورت کے بغیر کرکے اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے گروپ نے بوگس ووٹس کے حوالے سے ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی شکایات کی اور اس دوران انکوائری بھی کی گئی تاہم اپوزیشن گروپ کو انسپکشن کا حصہ نہیں بنایا گیا بلکہ سیاسی اثر و رسوح کی وجہ سے یہ معاملہ بھی گول کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انکے گروپ پر ہر انتخابات میں دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ اگر آپ کے گروپ نے الیکشن لڑنا ہے تو انہیں جاری کردہ ووٹر لسٹوں پر ہی انتخابات میں حصہ لینا ہوگا اورانکے کسی اعتراض کو ملحوظ خاطر نہیں لایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریکٹ فاونڈر گروپ سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت میں قائم آمریت کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رن وے مرمت کے لئے تین روز کے لئے بند رہے گا ۔ ائیرپورٹ ذرائع کیمطابق28ستمبر 12بجے دوپہرسے لیکر30ستمبر تک سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رن وے مرمت کے لئے بند کردیا جائے گا جسکی وجہ سے متعدد ائیرلائنز اپنے مسافروں کو پہلے ہی لاہور و دیگر ائیرپورٹ منتقل کرنے کے پیغامات بھیج رہی ہے اور سیالکوٹ سے ہی جانے کے خواشمند مسافروں کو28ستمبر سے پہلے یا پھر30ستمبر کو جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے گلف ائیرلائن، امارات ائیرلائن و دیگر نے28سے30ستمبر کی بکنگ والے مسافروں اور ٹریولز ایجنٹس کو سرکلر کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ضروری مرمت و ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں جوڑیاں، اگوکی اور قاضی چک، ملکے اور ملک شاہ ولی فیڈروں سے27ستمبر کے علاوہ22,18,15,11,08,04,01اور25اکتوبر صبح10بجے سے لیکر دوپہر4بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)بزم اقبال سیالکوٹ کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل میں منعقدہ شہادت حضرت اما م حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی رضا شاہ نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ عزم و استقامت کا پہاڑ اور تقویٰ و شجاعت کا مینار تھے۔ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا کے تپتے ریگزاروں میں دین اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کا مفاد پیش نظر رکھتے ہوئے ظلم و استبداد کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا اور اپنے ۷۲ جانثاروں کے ساتھ جام شہادت نوش کرتے ہوئے اپنے خون سے دین اسلام کے شجر کی آبیاری کر کے باطل قوتوں کے سامنے حق و صداقت کا علم بلند رکھنے کا درس دیا۔ پروفیسر خواجہ اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور انکے ساتھیوں نے ایثارو قربانی کی منفرد مثال پیش کر کے ہمیں کلمہ حق کی خاطر اپنا تن من دھن اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیا ہے ۔شہادت حضرت امام حسینؓ کانفرنس میں ناصر شمیم خاں لودھی، لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ،پروفیسر نور بلال ،ظفر عباس ،محبوب منہاس کے علاوہ شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) خاتون سمیت چھ ملزمان نے خاتون کو اغوا کرلیا، جاتے ہوئے80ہزار روپے کی نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ شفیع دہ بٹھہ سے پولیس نے مدعیہ رمشہ بی بی کی رپورٹ پر اسکی ہمشیرہ گوشی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردینے والے ملزمان سلیم، علی رضا، وقاص، رضوان، شازیہ اور نوید وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعیہ کیمطابق ملزمان جاتے ہوئے80ہزا روپے کی نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پیسوں کے لین دین کے تنازعہ نوجوان کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر پھینک جانے والے8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ پورہ ہیراں میں پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پربلال، مومن وغیرہ8کس ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناپر ولی جلیل کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور واپس پھینک کر فرار ہو گئے۔ نوجوان طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ولی جلیل کے بھائی حسن جلیل کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) زمین کے لئے دی ہوئی تقریبا31لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بوتھ میں انور نے رفیق نامی شخص سے زمین خریدی اور اسے23لاکھ روپے چیک دیئے جو اس نے کیش کروا لئے اور بعدازاں زمین کی باقی رقم سات لاکھ90ہزار روپے بھی رفیق کو ادا کردی تاہم رفیق نے نہ تو زمین کی رجسٹری کرکے دی اور نہ دہی اسکی رقم واپس کی بلکہ خورد برد کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے دوکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھجوری وال سے پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے الزام میں دوکاندار افضل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)90پتنگیں برآمد کرکے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ اوٹھیاں چیک پوسٹ سے پولیس نے دوران ناکہ ایک شخص احسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے90عدد پتنگیں برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) تنسیخ نکاح کا دعوی کرنے پر خاتون کو گھر میں گھس کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے داماد اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ بیگوالہ کے علاقہ گھڑیل میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنے پر حسنین اپنے ساتھی مطیع الرحمن الرحمن کے ہمراہ اپنی ساس گلزار بانو کے گھر گھس آیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) موبائل ٹھیک کرنے کی مزدوی کے تنازعہ پر6افراد نے دودستوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ چوک غلہ منڈی میں موبائل ٹھیک کرنے کی مزدوری کے تنازعہ پر شاہ زیب، ایاز سمیت چھ کس افراد نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے مدعی بلال اور اسکے دوست حماد کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ ڈڈیال میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو مبشر کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص عامر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں10لٹر شراب برآمد کرکے 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ رامکے سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص اعجاز سے5لٹر شراب اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے قیصر سے پانچ لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)مکان کے تنازعہ پر8افراد نے میاں بیوی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ جرائم پورہ میں مکان کے تنازعہ پر فوجی، خادم حسین، فہد سمیت8کس افراد نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے اکبر اور اسکی بیوی کو زخمی کردیا جنہیں طبی امداد دی گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی اور موٹرسائیکلیں و دیگر اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ لاری اڈہ سے زاہد محمود کی بلا نمبری نئی موٹر سائیکل نامعلوم چوری کرکے لے گئے۔ مدعی کیمطابق وہ اپنی بیوی کے ساتھ پیز اکھانے آیا تو اور موٹر سائیکل کے سائیڈ ٹاپے میں 2پاسپورٹ اور ایک لاکھ51ہزار روپے کی نقدی بھی تھی، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ فتح گڑھ سے سی این جی کے ملازم محمد عظمت کی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی او430نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے جبکہ حاجی پورہ سرفراز، غلام مصطفی، یونس وغیرہ نجمہ پرویز کے گھر کا بجلی اور گیس کے میٹر و پائپ وغیرہ اتار کر لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں