سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) سابق جنرل سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش اور کوشش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ہے اگر بھارت تکبر اور ڈھٹائی میں طاق ہے تو کمزوری اور خوشامد ہمارا شیوہ بھی نہیں ہے ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے ‘ بھارتی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام اپنے وطن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔بھارت کی طرف سے پاکستان کو مذاکرات سے انکار کے بعد بھارتی آدمی چیف کی دھمکیوں سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا اور ثابت بھی ہو گیا ہے کہ بھارتی حکومت کسی اور کے دباؤ میں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم مودی پاکستان کے نہیں بلکہ اسلام کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے
ہیں۔بھارت پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پرپاکستان پر جارحیت مسلط کرنا چاہتا ہے۔
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) مسافر ویگن اور موٹر سائیکل کے تصادم میں میاں بیوی اور بچہ زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ ڈسکہ روڈ گھوئینکی سٹاپ کے قریب تیز رفتاری مسافر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیو ی اور انکا بچہ زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائر یکٹر او پی ڈی ڈاکٹر غفور حسین اور صدر انجمن بہبودی مریضاں محمدف اشفاق نذر نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کا مقصد ملک بھر سے پولیو کے مرض کا حتمی اور مکمل خاتمہ ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ برس سے کم عمر کے لاکھوں پاکستانی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی دوا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ضلع سیالکوٹ سمیت ملک بھر کے 89 اضلاع میں یہ مہم جاری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلا نے کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بیماری کے خاتمے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عوام اس مہم کی حمایت کی صورت میں ہماری مدد کریں۔ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اس لیے اپنے خاندان اور برادری میں ہر بچے کو پولیو سے بچانے کے لیے ویکسین ضرور پلوائیں۔شروع ہونے والی پولیو خاتمے کی رواں سال کی اس مہم میں حکومت پاکستان اور اس کے پارٹنرز کی جانب سے پانچ سال کی عمر کے تقریباً چار کروڑ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو کی ذیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس منعقدہ ہوا،ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر زائد معیاد، ممنوعہ ان رجسٹرڈ ڈرگ فروخت کرنے کی پاداش میں 7میڈیکل اسٹوروں کے چالان ڈرگ کورٹ بھجوا دیئے اور 8میڈیکل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کو وارننگ جاری جبکہ 14کیسز کو اگلی میٹنگ تک مؤخر کردیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل منور حسین لنگڑیال ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لیاقت علی خان، ڈرگ کنٹرول نائلہ رفیق، فارمسسٹ سلمان سعید، سیکرٹری ڈی سی کیو بی فرح مجید، ڈرگ انسپکٹر پسرور اویس یونس، ڈسکہ محمد عظیم اور سمبڑیال دانیال عزیز نے بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ڈی سی سیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے کہاکہ ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ادویات کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کریں اور اس سلسلہ میں کسی سے روعایت نہ بھرتی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ ادویات کا پورا ریکارڈ رکھیں اور ادویات کی اسٹوریج اورٹرانسپوٹیشن محصوص درجہ حرارت میں کریں تانکہ ادویات کے معیار پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی میڈیکل پریکٹس ہرگز برداشت نہیں کی جائے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منور حسین لنگڑیال نے محکمہ تعلیم کے مقامی حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ایجوکیشن روڈ میپ میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے دیئے گئے اہداف اور انڈیکیٹرز میں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں ، سکولز میں اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری ، سکولزمیں صفائی ستھرائی اور ایل این ڈی کے انڈیکیٹرز کو بہتر بنانے کیلئے ایجوکیشن افسران سکولوں کے دورے کریں اور فرائض میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بات انہوں نے سی ای او ایجوکیشن ملک واجد علی ، ڈی ایم او فیصل سلطان، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف شیخ، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن (میل) نصراللہ خان ،ڈی ای او ایلیمینٹری فی میل شگفتہ بتول کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای اوز اور ایم ای اوز بھی اجلاس میں موجود تھے۔قبل ازیں ڈی ایم او فیصل سلطان میں اگست میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی تفصیلی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی۔ سی او ای ایجوکیشن ملک واجد علی ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ شیڈول کے مطابق سکولوں کے دورے کریں
سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پٹرول پمپ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر پٹرول پمپ کے منیجر اور سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ اوور ہیڈبرج کے قریب پولیس نے پٹرول پمپ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات رکھنے پر پٹرول پمپ منیجر اور سپروائزر بشیر اور اختر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر چلانے والے2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک سے پولیس نے تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے شخص کاشف اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ چوک بڈیانہ سے پولیس نے تیز رفتاری اور غفلت سے ڈمپر چلانے والے ڈرائیور عامر کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)شہری کے گھر پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پیدا کرنے والے چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ مغلاں والی سے پولیس نے شہری امتیاز کے گھر پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پیدا کرنے والے چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ) سابق رنجش پر دو افراد کی سنوکر کلب کے مالک پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش، ڈیڑھ لاکھ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ کور پور میں کشن مسیح اور بابر مسیح نے سابق رنجش پر سنوکر پر جاکر سنوکر کلب کے مالک منیب الحق پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا تاہم اسکے سنوکر کلب کا ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب مالیت کا سامان جل گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ملزمان اور مدعی کے مابین معمولی توں تکرار ہو ئی تھی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)مسافر گاڑی میں غیر معیاری اور ناقص گیس سلنڈر نصب کروا کر چلانے والے شخص کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں سے پولیس نے مسافر گاڑی میں غیر معیاری اور ناقص سلنڈر نصب کرواکر چلانے والے شخص محمد طارق جاوید کو گرفتار کرکے اسکی گاڑی قبضہ میں لی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)مختلف ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے سات افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ للیال سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو مبشر کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے صابر ، مظہر حسین اور منڈیالہ سے بجلی چور جعفری حسین، موضع کہوں سے ایس ڈی او عبدالقیوم کی رپورٹ پر بجلی چور شہباز اور سلووالی سے ایس ڈی او مدثر کی رپورٹ پر بجلی چور فقیر سائیں، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سلیم پورہ میں ایس ڈی او غضنفر کی رپورٹ پر بجلی طور محمد بوٹا اور تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میترانوالی میں ایس ڈی او بابر رشید کی رپورٹ پر بجلی چور محمد اسلم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں میں مدعیہ شمیم اختر زوجہ محمد علی احمد شاہ کی رپورٹ پر پولیس نے گھر میں داخل ہو کر اس سے دست درازی اور کپڑے پھاڑنے کے علاوہ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش مدثر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)نامعلوم ملزمان ساتویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ ملکے کلاں کے رہائشی عامر شہزاد رکشہ چلاتا اور وہ اپنی بیٹی 13سالہ عائشہ اور بھتیجی کو سکول چھوڑنے اور لینے جاتا تھا لیکن گذشتہ رو زجب وہ اپنی بھیجی اور عائشہ کو سکول سے لینے کے لئے گیا تو اسکی بھتیجی نے بتایا کہ عائشہ سکول نہیں ۔ مدعی کیمطابق اسے خدشہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسکی بیٹی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ہوٹل کا سامان شاہراہ عام پر رکھ کر روڈ بلاک کرنے والے ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور سے پولیس نے ہوٹل کا سامان سڑک پر رکھ کر ٹریفک کے بہاو میں تعطل پیدا کرنے والے ہوٹل مالک شیخ محسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)جعلی نامہ نکاح نامہ تیار کر کے خاتون کو دھمکیاں دینے والے2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ بڈیانہ کے علاقہ الہر میں پولیس نے مدعیہ مبین کی رپورٹ پر جعلی نامہ تیار کرکے اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان زوالفقار اور شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)گاڑی کی ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار کو زخمی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدرسیالکوٹ کے علاقہ لنگڑیالی میں پولیس نے گاڑی کی ٹکر مار کر موٹر سائیکل پر سوار زوالفقار کے بیٹے عدنان کو زخمی کرنے کے الزام میں بابر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ناجائز اسلحہ ، پانچ کلو کے قریب منشیات اور 50لٹرشراب برآمد کرکے درجن بھر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بریگیڈئیر کالونی سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص عثمان سے240گرام چرس ،تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رکھانے سے شہباز سے ایک کلو220گرام چرس، تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور سے روبن مسیح سے1527گرام چرس اور4200روپے وٹک اور مظفر پور سے ہی فیاض مسیح سے50لٹر شراب اور ایک ہزار روپے وٹک، تھانہ مراد پور کے علاقہ گدارے سے بابر سے پستول اور2گولیاں اور خاور رشید سے پستول، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ شیر پور سے رضوان سے220گرام چرس ،تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ پنڈی پنجوڑہ سے علی رضا سے ایک کلو350گرام چرس، تھانہ سٹی کے علاق فوارہ چوک سے یاسر علی سے180گرام چرس، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ اڈہ بیگوالہ سے حسنین سے پستول اور6گولیاں ،تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ چوک کھوکھراں سے رزاق سے ایک بوتل شراب، تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈاچی والی سرکار کے قریب سے عدنان سے125گرام چرس اور چونڈہ سے ظہیر سے125گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے نعیم اقبال کو13لاکھ98ہزار307روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں زوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
x

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں