جھنگ(چوہدری فیصل،نمائندہ جھنگ تیز ) ہمارے ملک کی بقاءمیں شہدوں کا لہو شامل ہے جس کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہیں ہیں ۔قوم تمام شہدوں کو خراج تحسین اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتی ہے۔یوم دفاعِ پاکستان ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جن پاکستان کے شہیدوں ،جری جوانوں نے اپنی سرحدوں کے بہادر اور غیّور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کیا۔ ان کی شجاعت کے ناقابل یقین کارناموں کی کوئی نظیر پیش نہیں کی جا سکتی۔ ان کی فرض شناسی اور حب الوطنی جدید جنگوں کی تاریخ میں درخشندہ مقام پر فائز ہے۔ان کا یہی جذبہ شجاعت تھا جس نے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر اپنے سے پانچ گنا بڑے اور جدید اسلحہ سے لیس دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ ان خیالات کا اظہار برےگےڈےئروسیم عامر منہاس اور ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے بطور مہمان خصوصی یوم دفاع کے حوالے سے ضلع کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیرشاکر حسین دواڑ ،چیئرمین ضلع کونسل بابر خان ،ممبر صوبائی اسمبلی آصف کاٹھیا ،معاویہ اعظم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسجاد احمد خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد زاہد اختر سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ سکولز وکالجزکے طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جبکہ شہداءکی فملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیاگیاتھا۔تقریب میں سکولز وکالجز کے طلباء و طالبات نے ملی نعمہ ترانے اور وطن سے محبت کے گانے پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برےگےڈےئروسیم عامر منہاس نے کہا کہ یہ ایک تاریخی معرکہ تھا جس میں ہمت اور حوصلوں کی بے مثال کہانیوں نے جنم لیا۔ پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اس کے منصوبے خاک میں ملا دیئے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ چھ ستمبر 1965 ہماری عسکری اور دفاعی تاریخ کا بہت اہم ترین دن ہے۔ یہ دن جنگ ستمبر کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارت کے ناپاک عزائم اور غیر اخلاقی جاریت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا بہادری اور بے مثال جرت کے ساتھ دفاع کیا۔ اس مشکل وقت میں غیور اور بہادر پاکستانی عوام نے جو اپنی مسلح افواج کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ ستائش تھا۔تقریب میں مہمان خصوصی بریگیڈیروسیم عامر منہاس اور ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے شہداءپاکستان افواج اورپولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اورشہداءکی فملیزمیں گفٹ تقسیم کیئے۔آخر میں شہداءکے درجات کی بلندی اور ملک میں قیام امن کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔دریںاثناءڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے برےگےڈےئروسیم عامرکے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی بریگیڈیڑوسیم عامر کا پھرپور استقبال کیاگیا اور بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر اور پاک آرمی کے بریگیڈیئرنے سکول کے بچوں میں سکول یونیفام تقسیم کیں۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ: یوم دفاع کے حوالے سے ضلع کونسل میں تقریب،ڈپٹی کمشنر بطور مہمان خصوصی شامل
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں