جھنگ(جھنگ تیز نیوز ) ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکرحسین داوڑ نے بریگیڈیئر وسیم منہاس اور کرنل محمد فیاض کے ہمراہ پولیس لائنز جھنگ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پودے لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔تفصیلات کے مطابق، ڈی سی جھنگ، ڈی پی او جھنگ ،بریگیڈیئر وسیم منہاس اور کرنل فیاض کے پولیس لائنز جھنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔بعد ازاں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اوران کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ڈی پی او جھنگ ، ڈی سی جھنگ اور بریگیڈیئر وسیم منہاس نے پولیس لائنز جھنگ میں پودے لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا ٓاغاز کیا اس مہم کے تحت جھنگ پولیس کی جانب سے 25 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔ڈی پی او جھنگ نے میڈیا نمائندگان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج یوم دفاع کے موقع پر ہم اپنے شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمےشہ اپنا بھر پور کردارادا کرتے رہیں گے اور جھنگ پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پولےس کرائم کنٹرول اور امن و امان کے حوالے سے ہمےشہ متحرک رہے گی اور کریمنل و منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی جاری رکھے گی۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ پولیس کی جانب سے 25 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں