سیالکوٹ(خلیل احمد،بیوروچیف جھنگ تیز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حلقہ38کے سابق امیدوار بیرسٹر جمشید غیاث نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کے بعد اب عمران خان کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے تگ ودو شروع کردی گئی ہے۔ کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سادگی اور میانہ روی کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے قومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے اور خارجہ پالیسی آزاد عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کا عندیہ دیکر ملک و قوم کے دل جیت لئے ہیں اور وہ دن اب دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو چاہیے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کا بھرپورساتھ دیں اور ملکی ترقی میں انکا ہاتھ بٹائیں تاکہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں