جھنگ(جھنگ تیز نیوز ) جھنگ کے ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم کی پریس کانفرنس جھنگ کے ہسپتال سیوریج یونیورسٹی اور ہیلتھ کے بارے میں اہم گفتگو تفصیلات کے مطابق جھنگ کے حلقہ پی پی 129 سے نو منتخب ایم پی اے نےپر یس کانفرنس کی۔مولانا معاویہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا ووٹ دینے سے پہلے ن لیگ کی قیادت اور پی ٹی آئی کی قیادت میرے گھر آئی اور مجھے شمولیت کی دعوت دی میں نے ان کے سامنے اپنے جھنگ کے تمام مسائل رکھے لیکن جماعت کے ذمہ داران کے مشورے سے میں نے راہ حق پارٹی میں شمولیت اور پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا اور چوہدری پرویز الہی اور کچھ لوگوں کے کہنے پر میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔میں نے پی ٹی آئی کے وفدکو پہلے دن کہہ دیا تھا کے مجھے اپنی ذات کے لئے کچھ نہیں چاہیے جب بھی پی ٹی آئی سے معاملہ طے ہو گا وہ صرف جھنگ کی ترقی کے لئےطے ھو گا ۔مولانا معاویہ اعظم نے مزید کہا کہ جھنگ میں ایک ایک ادارہ کے پاس جاؤں گا اور ہر ادارہ کا میرے ساتھ میرا اپنا معاون ہو گا اور غلام بی بی بھروانہ ایم این اے جھنگ اور چیئرمین بلدیہ سے کہوں گا کہ آو مل کر جھنگ کی ترقی کے لئےقدم اٹھائیں۔ بلدیاتی الیکشن کے سوال پر معاویہ اعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں میری پی ٹی آئی سے بات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے بلدیہ چیئرمین ہمیں کسی بھی طرح قبول نہیں اور بلدیاتی الیکشن کے لئےہماری تیاری جاری ہے اور میں راہ حق پارٹی کارکن ہوں اور رہوں گا۔۔۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں