انوشکا کی فلمی مصروفیات ویرات کوہلی کے آڑے آنے لگی

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنے شوہر ویرات کوہلی کو وقت نہیں دے پاتی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 برس کی عمر سے کام کر رہی ہیں یہاں تک کہ ازدواجی زندگی کے بعد بھی کام کو جاری رکھا ہوا ہے اور اسی عادت کی وجہ سے آج تک شادی شدہ اور گھر پر رہنے کا احساس کبھی محسوس نہیں ہوا۔
انوشکا شرما نے شوہر سے متعلق مزید انکشاف کیا کہ ساری زندگی مسلسل کام کرنے کی وجہ سے شادی کے بعد بھی ویرات کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی۔

دوسری جانب انوشکا شرما کی اداکار ورن دھون کے ساتھ سماجی مسائل پر مبنی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں وہ ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما کی آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ بھی مکمل ہوگئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل دکھائی دیں گی، فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں