ملک بھر میں آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،

 آج ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر سے ہوگا جس میں ملکی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور تحریک پاکستان کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹریفک رک جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں سے سلامی دی جائے گی، سائرن کے بعد ٹھیک وقت پر ملک بھر کے تمام سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی جائے گی۔
دریں اثنا جشن آزادی منانے کے لیے پوری قوم یکجا ہے، اسکولوں میں تقاریب منعقد ہوں گی جن میں ٹیبلوز، ملی نغمے پیش کیے جائیں گے اور مختلف مقابلہ جات منعقد ہوں گے جب کہ ٹی وی چینل دن بھر خصوصی نشریات پیش کریں گے۔
سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے ضلعی اور شہری سطح پر تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹے جائیں گے، رہنما اپنی تقاریر میں پاکستان اور اس کے لیے دی گئی قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں