محکمہ سوشل ویلفیئر جھنگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

جھنگ(چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کےلئے حکومت پنجاب مثالی اقدامات کر رہی ہے۔اس سلسلہ میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔ حکومتی اداروں کے ساتھ نجی ادارے بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔غریب اور مستحقین کی خدمت دنیا ااورآخرت کی خوشنودی اور کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمحکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض آمنہ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے صدر ریاض نول نے انجام دیئے جبکہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، چیئر مین بیت المال کمیٹی ریاض حسین عشرت اور سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، این جی اوز کے نمائندگان اور خواجہ سراﺅں سمیت خصوصی افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے اور ہمیں ملک و قوم کی ترقی کےلئے ملکر محنت کرنا ہوگی تب ہی ہمارا ملک پاکستان خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر معاشرے کے غریب ، نادار اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کےلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔اس ضمن میں خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ 74خواجہ سراﺅں کے کیسز رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں اور ان کے شناختی کارڈ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتما م صنعت زار میں علاقائی ثقافت کے فروغ کےلئے مفت تعلیم دی جاتی ہے جس میں بیوٹیشن،ٹیلرنگ، سلائی کڑھائی، اڈا ورک سمیت دیگر پیشہ وارانہ کورسز کروائے جاتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے جشن آزادی کے حوالہ سے خواجہ سراﺅں اور دیگر شرکاءمیں مٹھائی اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے سب صنعت زار میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کےلئے دعا مانگی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں