ضلع کچہری جھنگ کی کینٹین پر مضرصحت اشیاء کی فروخت جاری

جھنگ(چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز) جھنگ ضلع کچہری کی کینٹین میں مضرصحت اشیاء کی فروخت جاری ہے جہاں پر دو دو دنوں کے بقیہ جلے ہوۓ تیل میں سموسہ اور شامی کباب تلے جاتے ہیں سموسہ اور شامی کباب کو دیکھ کر ھی اندازہ ھو جاتا ھے اس کی سرخ رنگت جنہیں بار بار اسی تیل میں گرم کیا جاتا ھے۔ سموسے کو مضرصحت جگہ پر بنایا اور رکھا جاتا ھے جہاں پر مٹی دھول جراثیم عام طور پر موجود رہتے ہیں۔ جبکہ وہاں پر برتن ,چاۓ والے کپ بھی معیاری نہ ہیں۔ اس کینٹین پر عام آنے والے شہریوں کے علاوہ وکلاء حضرات بھی وہاں پر کھانے پینے کے لیے آتے ہیں۔جہاں پر صفائی کا بھی ناقص انتظام ہونے کے ساتھ ساتھ عملہ بھی گندے لباس میں ملبوس ہوتا ہے۔ذرائع کی مطابق ان کینٹینوں کے ٹھیکیدار کافی سالوں سے ان کینٹینوں کا ٹھیکہ لیتے چلے آ رہے ھیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے جناب شیشن جج جھنگ ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کی ان کینٹینوں کا ٹھیکہ ختم کر کے دوباره کسی اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو ٹھیکہ دیا جاۓ تاکہ شہریوں کو مضرصحت سے پاک کھانے کی اشیاء مل سکیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں