بینک آف پنجاب اٹھارہ ہزاری کے اے ٹی ایم صارفین کو مشکلات کا سامنا

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) بنک آف پنجاب اٹھارہ ہزاری برانچ کی اے ٹی ایم مشین خراب ، صارفین کو مشکلات کا سامنا ، عید سے قبل خراب ہونے والی مشین تاحال ٹھیک نہ ہوسکی ، سٹیٹ بنک سے کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بنک آف پنجاب کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں موجود اکلوتی برانچ کی اے ٹی ایم مشین عید سے قبل خراب ہوئی جسے تاحال ٹھیک نہیں کروایا جا سکا، اے ٹی ایم مشین ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،صارفین کا کہنا تھا کہ بنک آف پنجاب کی مشین اکثر و بیشتر خراب رہتی ہے تحصیل میں اکلوتی اے ٹی ایم مشین ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے صارفین کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ، انہوں نے بنک آف پنجاب کے اعلیٰ حکام ، اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں