اٹھارہ ہزاری:ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی صفائی مہم تیز

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی صفائی مہم تیز،سینئر سب انجینئر مخدوم شکیل احمد کا صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے جال والا کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے سینئر سب انجینئر مخدوم شکیل احمد نے میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کے وارڈز میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے وارڈ نمبر 11 کے علاقوں جال والا اور کیکر والا کا دورہ کیا اس حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مخدوم شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈی سی جھنگ کے حکم پر ایم سی اٹھارہ ہزاری کے تمام وارڈز میں صفائی مہم کے عمل کو مزید تیز کردیا گیا ہے ایم سی کے تمام وارڈز میں سیوریج سسٹم اور کوڑاکرکٹ سٹینڈز کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صفائی مہم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں