کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدرمملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
اعلیٰ عسکری اورسیاسی قیادت کی شرکت
وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں تینوں افواج کے سربراہان اورسیاسی قیادت نے بھی شرکت کی۔
خاتون اول کی خصوصی شرکت
عمران خان کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کی اہلیہ اورخاتون اول بشریٰ مانیکا نے بھی خصوصی شرکت کی
بھارت کے سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی دعوت پرحلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے۔
تقریب میں فنکار بھی شریک
عمران خان کی تقریب حلف برداری میں معروف اداکارجاوید شیخ، حمزہ علی عباسی، ابرارالحق اورثنا جاوید نے بھی خصو صی شرکت کی۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں