سعودی عرب نے شام کی تعمیر نو کے لیے 10 کروڑ ڈالر امدا فراہم کی ہے۔

ریاض: 
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے شام کے مشرقی علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کر دیئے ہیں۔ اس رقم سے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے جاری ترقیاتی منصبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ان علاقوں کو حال ہی میں داعش جنگجوؤں سے واگزار کرایا گیا ہے۔
امریکا میں سعوی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 10 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو تعمیر کیا جائے گا تاکہ شامی مہاجرین اپنے علاقوں میں واپس جا کر معمول کی زندگی بسر کر سکیں۔ علاوہ ازیں صحت کے مراکز کی دوبارہ بحالی پر بھی کام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران شام میں تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں