لاہور (جھنگ تیز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیر اعلیٰ آفس میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو(Mr. Thomas Drew) نے ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پیشکش کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں اورپاکستان برطانیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم،صحت اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امید ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائیں گے۔پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں گے اورہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی کو فروغ دیں گے اورترقی و خوشحالی کے سفر میں نئی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ صاف پانی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی شراکت داری بڑھائیں گے تا ہم تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کاپنجاب کیلئے سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔ڈیفڈ پنجاب کے نمائندے جنال شاہ (Mr. Jinal Shah) اور سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں