سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ فتح گڑھ میں ملزمان زبیع اللہ وغیرہ پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر یونس کے گھر گھس آئے اور تشدد کرکے اسکی بیوی کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ دھول میں بلیک میلنگ سے منع کرنے پہر حیدر اور عباس نے منور حسن کے گھر داخل ہو کر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ منور حسن کی بیٹی سعدیہ کے حید ر اور عباس سے مراسم تھے جنہوں نے اسکی تصویریں بنا رکھی تھیں اور اسے تنگ کرتے تھے جنہیں اس نے منع کیا تو ملزمان نے اسے دھمکیاں دی۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ دھیرا سندھا میں وسیم اور اسکے بھائی نے جاوید، سہیل وغیرہ سے چھ لاکھ50ہزار روپے کی رقم سود پر حاصل کی اور اس سلسلہ میں انہیں چھ لاکھ90ہزار روپے واپس بھی کردیئے تاہم ملزمان نے علی اور پھول وغیرہ نامی افراد کو ان کے پاس بھیج کر مزید رقم مانگی اور رقم نہ ملنے پر انکے والد کو ساتھ لے گئے اورحبس بجا میں رکھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چھوڑ ددیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں جاوید کے نو سالہ بیٹے ادریس کو منصور نامی اوباش شخص نے بدفعلی کا نشانہ بناڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔
تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کورٹ میں پولیس نے غلام مصطفی کی رپورٹ پر اسکے15سالہ بیٹے حسن علی جسکا ذہنی توازن درست نہ ہے کو اغوا کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر نامعلوم نوسربازوں نے شہری ملک عمران سے50ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے جبکہ تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں تین کس مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر محمد علی سے5ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو نے لگے تو لوگوں نے گھیر لیا اور ایک ڈاکوؤں جسکی شناخت محسن کے نام سے ہوئی کی پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے دیگرملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ راجہ ہرپال سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص قیصر سے210گرام چرس اور تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ لاری اڈہ عثمان سے ایک کلو290گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں